آئی ٹی ٹوئنٹی لیگ کی نیلامی’ فخر زمان توجہ کا مرکز

دبئی (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20کے سیزن 4 کی تاریخ ساز نیلامی دبئی میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے تقریبا 300 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس نیلامی میں پاکستان کے فخر زمان، بھارت کے روی چندرن ایشون، انگلینڈ کے جیسن رائے اور بنگلادیش کے شکیب الحسن نمایاں ناموں میں شامل ہیں۔نیلامی میں 20 سے زائد ممالک کے کرکٹرز رجسٹرڈ ہیں جس میں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ابھرتی ہوئے خلیجی خطے کے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔کھلاڑیوں کو چار قیمتوں کے درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں1 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر، 80 ہزار ڈالر، 40 ہزار ڈالر اور 10 ہزار ڈالر شامل ہیں۔بھارت کے آف سپنر ایشون سب سے بڑی کیٹیگری (1 لاکھ 20 ہزار ڈالر) میں شامل ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں