آصف آفریدی کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے پر سابق کرکٹر حیران

لاہور (سپورٹس نیوز) سابق کرکٹر تنویر احمد نے آصف آفریدی کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے پر سوال اٹھا دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے لکھا کہ یہ آصف آفریدی کون ہے اگر لیفٹ آرم اسپنر ہے تو کیا کارکردگی ہے فرسٹ کلاس کے 60 میچوں میں صرف 83 وکٹیں اور عمر 38 سال ہے۔انہوں نے لکھا کہ اگر وہی ہے تو لگتا ہے بہت بڑی سفارش ہے یہ تو ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کا مستحق ہی نہیں ہے ۔واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے آج قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں