وئیفا چیمپئنز لیگ ،سینٹ پیرس جرمین اور آرسنل نے اپنے میچز جیت لئے

میڈرڈ (سپورٹس نیوز) سینٹ پیرس جرمین نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے ایک میچ میں سخت مقابلے کے بعد بارسلونا کو شکست دے دی جبکہ آرسنل کی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں اولمپیاکوس کلب کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔ یہ یوئیفا چیمپئنز لیگ میں سینٹ پیرس جرمین اور آرسنل کی مسلسل دوسری فتح ہے ۔ای ایس پی این کے مطابق یوئیفا چیمپئنز لیگ میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔سپین کے مشہور شہر،بارسلونا کے اسٹاڈی اولمپک لوئس کمپنیز کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں میزبان بارسلونا اور سینٹ پیرس جرمین کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں سینٹ پیرس جرمین کی ٹیم نے میزبان بارسلونا کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں