تھیٹر اور ڈراموں میں کام کا دو سال تک معاوضہ نہ ملنے پر مایوس ہو گیا تھا’ فیضان شیخ

لاہور (شوبز نیوز) معروف اداکار و ٹی وی میزبان فیضان شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں تھیٹر و اسٹیج ڈرامے کرنے کے دوران دو سال تک معاوضہ نہ ملنے پر انڈسٹری چھوڑ کر دبئی میں ملازمت حاصل کرنے کا منصوبہ بنا لیا تھا۔فیضان شیخ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ وہ صرف ایک ہی ٹی وی چینل اے آر وائے کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں کسی بھی ٹی وی چینل یا پروڈکشن ہاوس سے اچھی پیش کش ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں