آپ کو قریب سے ملنا اور دیکھنا خواب جیسا ہے’ آدتیہ مدیراجو

ممبئی(شوبز نیوز)پیرس فیشن ویک میں جہاں بھارتی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے ریمپ پر اپنی موجودگی سے سب کی توجہ حاصل کی وہیں بیک اسٹیج سے ایک دلچسپ لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔بھارتی میک اپ آرٹسٹ اور انفلوئنسر آدتیہ مدیراجو نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں ایشوریا رائے کے ساتھ پہلی بار ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس دوران آدتیہ نے ایشوریا رائے سے اپنی زندگی کا ذاتی قصہ بھی بیان کیا۔ویڈیو میں آدتیہ نے ایشوریا کو بتایا کہ مجھے آپ سے کچھ کہنا تھا، میرا پارٹنر اور میں آپ کی وجہ سے ایک ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں