انسان کو اپنے اصولوں اور اقدار کو قائم رکھنا چاہیے۔ صنم جنگ

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ و ٹی وی میزبان صنم جنگ نے بتایا کہ وہ صابن کے اشتہار میں کندھے دکھانا پسند نہیں کرتیں، اسی لیے بڑے برانڈ کی آفر بھی ٹھکرادی تھی۔صنم جنگ نے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ اکثر ان کا نام فلائٹ سے پہلے پکارا جاچکا ہے اس لیے ان کے دل میں یہ خوف بیٹھ گیا ہے کہ کہیں گیٹ بند ہونے کی وجہ سے ان کی فلائٹ نکل نہ جائے، اسی وجہ سے وہ ہمیشہ کوشش کرتی ہیں کہ انانسمنٹ سے پہلے ہی پہنچ جائیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے قبل وہ دوحہ سے کراچی سفر کررہی تھیں، اس موقع پر ان کے ساتھ بیٹیاں بھی تھیں، بڑی بیٹی آٹھ سال کی اور چھوٹی بیٹی ایک سال کی تھی جو ان کی گود میں تھی، وہ بھاگتے ہوئے گیٹ کی طرف جارہی تھیں کہ اچانک پاں ٹائل سے ٹکرا گیا اور وہ بالکل فلمی انداز میں گر گئیں، اس دوران چھوٹی بیٹی بھی الگ جاگری۔اداکارہ کے مطابق وہاں موجود دو بہن بھائیوں نے ان کی مدد کی اور پوچھا کہ آپ کہاں جارہی ہیں؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ کراچی جارہی ہیں، اس پر ان دونوں نے کہا کہ ابھی فلائٹ میں وقت تھا تو بھاگنے کی کیا ضرورت تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں