فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی نے کراچی کے بعد فیصل آباد میں بھی بنوقابل پروگرام شروع کرنے کااعلان کردیا۔ نوجوانوں کو مفت آئی ٹی کورسز کروانے کے بعد انھیں روزگا ر میں معاونت فراہم کی جائیگی۔ رجسٹریشن کا آغازکردیاگیا۔حافظ نعیم الرحمن10اکتوبرکو افتتا حی تقریب سے خطاب کریں گے۔ ضلعی امیر پرو فیسر محبوب الزماںبٹ نے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی آبادی کا 65 فیصدنوجوان قومی اثاثہ ہیں ، اس قومی اثاثے کو ضائع ہونے سے بچانے اور قوم کی ترقی کیلئے ہمیں جماعتی، مذہبی اورمسلکی تفریق سے بالاترہوکراقدامات کرنا ہونگے ۔ ا نہوںنے کہاکہ بنو قابل پروگرام ایک انقلابی پروگرام ہے ۔نوجوانوں کا آئی ٹی کی جانب رجحان اور ان کا جذبہ پاکستان کے لیے امید کی کرن ہے۔




