سیلاب کے باعث متاثرین کی مشکلا ت بدستور برقرار

کمالیہ(نامہ نگار)دریائے راوی میں آنیوا لے سیلاب کے نقصانات کے باعث متاثرین کی مشکلات بدستور برقرار ہیں۔ کمالیہ کے نواحی گاں موضع غلام حسین ویروانہ کی رہائشی ناہید اختر کا مکان مکمل طور پر سیلاب کی نذر ہو گیا ہے جس کے بعد متاثرہ خاتون اپنی پانچ جواں سالہ بچیوں کے ہمراہ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ۔ناہید اختر کے مطابق سیلاب نے اتنی مہلت بھی نہیں دی کہ وہ گھر کا سامان باہر نکال سکیں۔ اب وہ دن کو درختوں کے سائے تلے اور رات کو خوف و بے بسی کے عالم میں کھلے آسمان تلے گزارنے پر مجبور ہیں۔ وہ گھر کے گرے ہوئے ملبے کو دیکھ کر بار بار روتی رہتی ہیں۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ رات بھر خوف کی وجہ سے مجھے اور میری بچیوں کو نیند نہیں آتی۔ بے سروسامانی کی حالت میں وقت گزار رہی ہوں۔ ابھی تک سروے بھی نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں