صفدرآباد(نامہ نگار)شہری تنگ پڑ گئے، میونسپل کمیٹی آفس میں اپنے کاموں کے سلسلے میںجانیوالے شہری گھنٹوں انتظار کے بعد مایوس ہو کر گھروں کو واپس لوٹنے پر مجبور۔ایک شہری (نام خفیہ)نے کمشنر لاہور کو درخواست بھیج دی کہ وہ اپنے کام کے لئے متعدد بار میونسپل کمیٹی کے آفس میں گیا لیکن ہر بار چیف آفیسر کے کمر ے کو تالا لگا ہوا پایا ۔وہاں موجود عملہ سے پوچھا توجواب ملتا ہے کہ ابھی صاحب نہیں آئے۔آ جائیں گے۔لیکن گھنٹے گزر گئے مگر کسی افسر کا نام و نشان تک نہیں ہو تا ۔متعلقہ کلرک بھی نہیں ملتا۔شہری کیا کریں تنگ آکر افسران بالا کو لکھیں گے۔دفتر میںکون حاضر ہے اور کون غائب کسی کو خبر نہیں ۔پچاس ساٹھ ہزار کی آبادی کا یہ چھوٹا سا شہر کسی افسر اعلیٰ کے قابو میںآکیوں نہیںرہا؟شہری کہتے ہین یہ سب ان لوگوں کی آپس میں ملی بھگت کا نتیجہ ہے۔ہمارے ملک کا پرابلم ہی یہ ہے ۔




