ترقیاتی سکیموں میں غفلت ہرگز برداشت نہیں ہوگی

سرگودھا (بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ بلڈنگ کی 39 جاری اور نئی سکیموں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 22 جاری اور 12 نئی سکیموں پر کام جاری ہے، جن پر مجموعی طور پر 5 ارب 79 کروڑ 20 لاکھ روپے لاگت آ رہی ہے جبکہ اس سال اب تک کے جاری فنڈز کا 81 فیصد حصہ استعمال ہو چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایکسیئن بلڈنگ اور متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایت کی کہ دستیاب فنڈز کو بروقت استعمال کرتے ہوئے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی سکیموں میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں عوامی سہولت کے لیے ہیں، ان کی بروقت تکمیل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں