کھیل سے باہر کی دشمنیوں کو میدان میں اثرانداز نہیں ہونا چاہیے’ اے بی ڈی ویلیئرز

کیپ ٹائون (سپورٹس نیوز) جنوبی افریقہ کے لیجنڈری کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے ایشیاکپ 2025 میں بھارتی ٹیم کے رویے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو کھیل سے الگ ہونا چاہیے۔جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کئی سالوں تک رائل چیلنجرز بینگلورو کی نمائندگی کرنے والے اسٹار بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے ایشیاکپ میں بھارتی ٹیم کے رویے پر اپنا موقف پیش کیا۔اپنے یوٹیوب چو 360 پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر سے ایشیا کپ ٹرافی وصول کرنے سے انکار کیا، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا سیاست کو کھیل سے الگ رکھنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں