بھارت کی حرکتیں تیسرے درجے کی ٹیم جیسی ہیں، باسط علی

کراچی(سپورٹس نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ بلو شرٹس نمبر ون ضرور ہیں تاہم ان کی حرکتیں تیسرے درجے کی ٹیم جیسی ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق باسط علی نے بھارت کی جانب سے کھیل کو سیاست زدہ کرنے کے عمل پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیا کی نمبر ون ٹیم ضرور ہے تام ان کے رویے تیسرے درجے والے ہیں، اگر محسن نقوی کو ٹرافی دینا تھی تو انکار کرنا بلو شرٹس کے لیے باعث شرم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں