این او سی کے معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ

سڈنی (سپورٹس نیوز)کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کو رواں برس بھی بگ بیش لیگ میں کھیلنے کا موقع ملے گا۔ ٹوڈ گرین برگ نے پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کے این او سی روکے جانے پر اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے کھلاڑیوں کے این او سی روکنے کے فیصلے پر بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہیں، امید ہے کہ اس کا ہم کوئی حل نکال لیں گے، بی بی ایل کا یہ شاندار سیزن ثابت ہوگا۔ٹوڈ گرین برگ نے کہا کہ ہم کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی کھلاڑی بی بی ایل کے ویلیو میں اضافہ کریں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے اپنے کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی ہولڈ کر لیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں