تابش ہاشمی فہد مصطفی کے ساتھ نئی فلم میں نظر آئیں گے

کراچی (شوبز نیوز) معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین و ٹی وی میزبان تابش ہاشمی اب اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جا رہے ہیں، وہ نامور اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفی کے ساتھ ایک نئی مزاحیہ فلم میں نظر آئیں گے۔تابش ہاشمی کو مزاحیہ شوز میں دلچسپی رکھنے والے لوگ اچھی طرح جانتے ہوں گے، وہ نجی ٹی وی کے مقبول شو کے میزبان ہیں اور اسٹینڈ اپ کامیڈین کے طور پر بھی شہرت رکھتے ہیں۔ان کی حاضر جوابی کی صلاحیتیں اور شو کی مقبولیت انہیں شوبز کے دیگر فنکاروں میں بھی معروف بناتی ہیں، ان کے پروگرام میں اکثر شوبز شخصیات مہمان کے طور پر شرکت کرتی ہیں، پروگرام میں تابش ہاشمی خود بھی کئی بار اداکاری کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں