میری بیٹی مر رہی تھی اور لوگ ویڈیو بنا رہے تھے، یہ تکلیف دہ لمحہ تھا، محسن گیلانی

کراچی (شوبز نیوز) اداکار، ہدایتکار اور مصنف محسن گیلانی اپنی بیٹی کی موت کا دلخراش قصہ سناتے غم زدہ ہوگئے۔نجی ٹی وی پرگورام میں گفتگو کرتے ہوئے محسن گیلانی نے کہا کہ میں اسے ڈاکٹروں کی غفلت کہوں یا کیا لیکن جو بھی ہوا میری بیٹی نے میرے سامنے، میرے ہاتھوں میں دم توڑ دیا’مرنے سے قبل اس کے آخری الفاظ یاد آتے ہیں کہ بابا میں مر رہی ہوں، میرے پیروں سے جان نکل رہی ہے، ایک باپ ایسی صورتحال میں بیٹی کیلئے کیا کر سکتا ہی ۔محسن گیلانی بتایا کہ اس سے زیادہ مشکل لمحہ یہ تھا کہ میری بیٹی مر رہی تھی اور لوگ ویڈیو بنا رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں