ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائے گی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ احمد جواد سردار سمیت متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔اجلاس میں گوجرہ اور کمالیہ کی 4ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں ڈسپوزل اسٹیشن گنڈا سنگھ اور ٹوبہ روڈ پر سولر سسٹم نصب کرنے کے منصوبے کی منظوری دی گئی، جن پر تقریبا 10 کروڑ روپے لاگت آئیگی۔اسی طرح کمالیہ میں دو اہم سڑکوں کی مرمت کی سکیموں کی منظوری دی گئی، جن میں منڈی موڑ سے ریلوے روڈ اور ٹیلی فون ایکسچینج تک سڑک کی مرمت، جبکہ ٹی ایچ کیو کمالیہ روڈ سے جھونے شاہ روڈ تک سڑک مرمت منصوبہ شامل ہے۔ ان منصوبوں پر تقریبا ساڑ ھے پانچ کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ یہ منصوبے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شروع کیے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو سہولت اور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل ہر صورت یقینی بنائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں