پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر اظہار تشویش

ساہیوال(بیوروچیف)راہ حق ویلفیئر فانڈیشن کے چیئرمین چو ہدری صغیر انجم نے حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتو ں میں حالیہ اضافے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملکی معیشت کے لیے کاری ضرب قرار دیا ہے۔ موٹر سائیکلوں، رکشوں اور نجی گاڑیوں میں بڑ ے پیمانے پر استعمال ہونے والے پیٹرول کا براہ راست اثر متوسط اور کم آمدنی والے گھرانوں کے بجٹ پر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت غریب پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رہی ہے۔ حکومت کی ناکام پالیسیوں نے ملک کو تیس سال پیچھے دھکیل دیا ہے، اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا نیا طوفان لائیگا۔ مہنگائی کم کرنے کے دعوں کے ساتھ اقتدار میں آنیوالوں نے قرضوں اور مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں