ٹرمپ کا منصوبہ فلسطینی عوام کی رضا مندی کے بغیر قبول نہیں

ساہیوال (بیوروچیف) معر و ف سینئر کالم نگار میاں بابر صغیر نے کہا ہے کہ فلسطین کے عوام کی رضا مندی کے بغیر ٹرمپ کا حالیہ منصوبہ ناقابل قبول ہے۔ ‘فلسطین میں پائیدار امن کی حمایت کرتے ہیں۔ اسرا ئیل کی جارحیت کو روکنے کیلئے منصوبہ سازی کی نہیں عالمی قوانین پر عملدرآمد کی ضرورت ہے ‘امریکی صدر ڈونلٹ ٹرمپ کا پیش کردہ امن منصوبہ فلسطینی عوام کی رضا مندی کے بغیر ناقابل قبول ہے ‘یہ منصوبہ حقیقی امن یا پائیدار رہنمائی فراہم کرنے کے قابل نہیں ہے ‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مرضی اور ذاتی خواہشات کمزور ریاستوں اور مظلوم عوام پر مسلط کرنیکی کوشش مت کریں ‘ عا لمی سطح پر اس نوعیت کے فیصلے میں مقامی اور بین الاقوامی فلسطینی نمائندوں کی شمولیت لازم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں