منڈی صادق گنج میں کھلی گیس فروخت کرنیوالوں کے سامنے انتظامیہ بے بس

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)گیس مافیا کے سامنے ضلعی انتظامیہ بے بس۔ گیس ما فیانے کھلی گیس 300روپے کلو اور گھریلو سلنڈر 3ہزار سے 32سو کا فروخت ہو رہا ہے اوگرا کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد ناممکن۔ کھلی گیس فروخت کرنے والا ما فیا ضلعی انتظامیہ سے بھی طاقت ور ہو چکا ہے اوگرا کی جانب سے ماہ اکتوبر کیلئے 11 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2448 روپے اور کھلے گیس کا ریٹ207روپے فی کلو مقرر کیا ہے منڈی صادق گنج میکلوڈ گنج اور منچن آباد میں کھلی گیس کا کاروبار کرنیوالے مافیا نے اپنی مرضی کے ریٹس شہریوں پر مسلط کر رکھے ہیں کھلی گیس 207 روپے کی بجائے 300روپے کلو اور گھریلو سلنڈر 2448کی بجائے 3000سے 3200 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے گردونواح کے دیہاتوں میں کھلی گیس 350 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ سول ڈیفنس اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارا ت رکھنے والے افسران دفاتر تک محدود اور فرضی کاروائیوں سیسب اچھا کی رپورٹ کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں