ایشین یوتھ گیمز کیلئے 53 رکنی قومی دستہ تیار

لاہور(سپورٹس نیوز)ایشین یوتھ گیمز بحرین کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے 53 رکنی قومی دستے کی منظوری دیدی۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق پاکستانی دستہ 22 سے 31 اکتوبر تک ہونے والے بحرین ایونٹ میں شریک ہو گا جس کے لیے وزارت آئی پی سی اور وزارت خارجہ کی منظوری کے بعد شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔وزارت داخلہ کی حتمی منظوری کے بعد دستہ روانہ ہو گا۔پاکستانی دستہ ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، جوجتسو، کبڈی، سوئمنگ میں حصہ لے گا۔ اس کے علاوہ پاکستانی دستہ تائیکوانڈو، والی بال اور ریسلنگ میں بھی حصہ لے گا۔اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ رانا مشہود احمد دستے کی قیادت کریں گے جنہیں چیف ڈی مشن مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستانی دستہ 22 سے 31 اکتوبر تک ہونے والے بحرین ایونٹ میں شریک ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں