عبدالقادر جیلانی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونیکی ضرورت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)حضرت عبدالقا د ر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی زندگی پیغام محبت مصطفی ۖ اور اصلاح انسانیت سے متصف ہے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی مجالس عرفان میں حصول علم کیلئے علما اور فقہا موجود ہوتے تھے۔آپ رحمتہ اللہ علیہ نے ساری زندگی نبی اکرم ۖکی اتباع و اطا عت میں بسر کی۔ حضرت عبدالقادرجیلانی رحمتہ اللہ علیہ نے محبت و احترام سے انسانیت کو راہ راست پر لانے کے لیے تاحیات جدوجہد کی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویثرنل صدر و ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسرپیر میاں محمد آصف رضاقادری نے “حضرت عبدالقادرجیلانی رحمتہ اللہ علیہ” کے عرس کے سلسلہ میں منعقدہ ” غوثیہ لنگر کیمپ ” کے شرکا سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ حضرت عبدالقادرجیلانی رحمتہ اللہ علیہ کی حیات مبارکہ خدمت اسلام اور احترام انسانیت کا عظیم نمونہ ہے۔ انسانیت کی تعلیمات میں خدمت خلق ایک اہم پہلوہے۔ خدمت انسانیت کو آپ رحمتہ اللہ علیہ نے اللہ تعالی کے قریب ہونے کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں