فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) FCCI کے سابق نائب صدر و سپریم انجمن تاجران وکریانہ مر چینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی ،جنرل سیکر یٹری شیخ محمد فاضل ا ور سینئر عہدیدا ر و ں نے وفاقی وزیرریلو ے سے مطالبہ کیا ہے کہ لاہور سے چلنے والی پسنجر ٹرین ماڑی انڈس کو براستہ فیصل آبادگزارا جائے اس سے ریلوے کی آمدنی میںاضافہ اور مسافروں کو سستے سفرکی سہولت میسر آئیگی انہو ں نے کہاکہ پہلے پہل قیام پاکستان سے اب تک لاہور سے چلنے والی ماڑی انڈس پسنجر ٹرین کو براستہ فیصل آبادآمدورفت کیلئے گزارا جاتا تھا لیکن اب سالہاسال بسوں اور ویگن مالکان کی ملی بھگت سے اس روٹ کو بند کر دیا ہے۔




