فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجا ب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن عوام اورملک حالات سنوارنے والی جبکہ PTIبگاڑنے والی جماعت ہے ما ضی اورموجودہ دورمیں بھی مسلم لیگ ن نے ملک اورعوام کومشکلات سے نکالنے میں ذمہ داری پوری کی -پی ٹی آئی نے پونے چار سالہ اقتدار میں گالی گلوج ۔ پکڑ دھکڑاورجھوٹے مقدمات کے علاوہ کچھ نہیں کیا- وزیرا عظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز نے پونے دوسال میں عملی اقداما ت کیے ہیں-آج دنیابھرمیں پاکستا ن کاوقاربلند وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈمارشل سید عاصم منیرکوقدرکی نگاہ سے دیکھا جارہاہے۔




