ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کی سابق اداکارہ کرشمہ کپور کی شادی سے منسوب تنازعے نے نیا موڑ لے لیا۔بھارتی آنجہانی صنعتکار سنجے کپور کی بہن مندرا کپور نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا کہ اِن کے خاندان نے ابتدا ہی سے پریا ساچدیو کیساتھ سنجے کپور کے رشتے کی مخالفت کی تھی۔مندرا کپور نے بتایا کہ جب کرشمہ اور سنجے اپنی زندگی کو خوش اسلوبی سے ایک بار پھر جوڑنے کی کوشش کر رہے تھے، تب ایک تیسری خاتون (پریا سچدیو)نے اِن کے رشتے میں مداخلت کی۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں جب کوئی خاتون اپنے شوہر کو اولاد دے تو ایسے میں دوسری خاتون کا اس کے شوہر سے بے تکلف ہونا اور خاندان کو توڑنے کی کوشش کرنا بہت معیوب بات ہے، کسی بھی خاتون کو کسی دوسری کی شادی کو خراب نہیں کرنا چاہیے۔




