جدوجہد سے بھری زندگی کراچی کی پہچان،موجودہ حالت مایوس کن ہے،ماہرہ خان

کراچی (شوبز نیوز)اداکارہ ماہرہ خان نے شہر کراچی کو اپنی نظر سے پیش کرتے ہوئے اس سے محبت اور حالت زار پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر کراچی کے علاقے برنس روڈ سمیت مختلف علاقوں میں کھینچی گئی تصاویر شیئر کی، جن میں چھوٹی گلی محلوں میں رنگ عیاں ہیں۔اداکارہ نے خوبصورت پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کبھی کبھی میں اپنے شہر کراچی کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں۔ انہوں نے لکھا کہ میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں اپنے کام کی وجہ سے ان جگہوں پر بھی جاتی ہوں جہاں اس سے قبل کبھی جانے کا موقع نہیں ملا، وہ سڑکیں اور بستیاں بھی دیکھیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوں گی، ہم بلبلے میں رہتے ہیں، پریشانیاں، ہم سب کو ہیں لیکن میں نے ایسے لوگوں کو بھی دیکھا ہے جو ہمیشہ سے تکلیف میں رہے ہیں، جن گھروں میں گھنٹوں بجلی نہیں ہوتی، روزانہ کی بنیاد پر کھانے کے لیے بمشکل کچھ ہوتا ہے، گند جو ہفتوں جمع رہتی ہے، اس شہر میں امیر اور غریب کا فرق بہت زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں