الیکٹرو بسز کے روٹس اور ٹرمینل کو حتمی شکل دی جائے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچے، جہاں انہوں نے الیکٹرک بسوں کی آمد اور مجوزہ ٹرمینل سائٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور دیگر ضلعی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ کمشنر فیصل آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریو ں کی سہولت اور ٹریفک کے بہا کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکٹرک بسوں کے روٹس اور ٹرمینل سائٹ کو حتمی شکل دی جائے تاکہ عوام کو بہترین اور ماحول دوست سفری سہولت میسر آ سکے۔ذرائع کے مطابق الیکٹرک بسوں کے کنٹینر اس وقت جھنگ روڈ پر موٹر وے انٹرچینج کے قریب کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں