اسرائیل کی فلسطینیوں پر بمباری کون روکے گا

فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر این اے 95 سردار عثمان نواز باجوہ ،تحصیل صدر سرادر علی نواز باجوہ نے کہا کہ اسرائیل کی غنڈہ گردی اور مظلوم فلسطینیو ں پر وحشیانہ بمباری کو کون روکے گا ؟ خوراک اور ادویات لیں جا نیوالے قافلوں پر اسرائیلی وحشیا نہ یلغار افسوس ناک ہے اقوام متحدہ اور مسلم امہ کی بے حسی آخر کب تک جاری رہے گی پیپلز پارٹی اسرائیلی بد ترین مظالم اور بمباری کے خلاف سراپا احتجاج ہے اور اپنے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کر تی ہے لبنان و فلسطین ‘ کشمیرمیں بھارتی اسرائیلی مظالم ‘نسل کشی ‘دہشت گردی ‘بمباری کی مذمت اور او آئی سی اقوام متحدہ حقوق انسانی کی تنظیمات سے حق خودارادیت دلانے ‘وطن عزیز کے اندر اور سرحدوں پر دہشت گرد ی کیخلاف برسر پیکار اپنی مسلح افواج کی تائید و حمایت ‘شہداء کو خرا ج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں