مہنگائی کی شرح سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور نے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ حالیہ مہنگائی سے متعلق رپورٹ کو زمینی حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ محض اعداد و شمار کا کھیل ہے، جو عوامی مشکلات اور مہنگائی کے اصل اثرات کو چھپانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔چوہدری محمد سرور نے پاکستان ملی لیبر فیڈریشن پنجاب کے صدر اور مرکزی مسلم لیگ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلعی صدر عبدالمجید سالک سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے، اور اس کا براہِ راست اثر ملک کے غریب عوام، محنت کش طبقے اور تنخواہ دار ملازمین پر پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور معاشی بدانتظامی کے باعث اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں