مولانا قاضی نثار احمد پر قاتلانہ حملہ کی مذمت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین مرکزی علماء کونسل و نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان چیئرمین صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی ، جنرل سیکرٹری علامہ شاہ نواز فاروقی، صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی،مولاناعامر اشرف، بیرسٹر محمد افضل سراء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مولانا قاضی نثار احمد جیسے جلیل القدر دینی و قومی رہنماء پر حملہ انتہائی قابل افسوس، قابل مذمت اور تشویشناک واقعہ ہے یہ محض ایک شخصیت پر حملہ نہیں بلکہ علم، امن اور حق کی صدا کو خاموش کرنے کی ایک ناکام اور ناپاک کوشش ہے ۔ہم حکومت پاکستان اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ کی غیر جاندار، شفاف اور فوری تحقیقات عمل میں لائی جائیں۔ ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ دینی شخصیات، علماء اور مشائخ کی سیکورٹی کو موثر اور یقینی بنایا جائے۔ اللہ رب العزت حضرت مولانا قاضی نثار احمد کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں