کھلاڑی کا کیریئر محنت چھوڑنے سے ختم ہوتا ہے’وقار یونس

لاہور(سپورٹس نیوز) سابق فاسٹ بولر اور کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ کسی کھلاڑی کا کیریئر تب ختم ہوتا ہے جب وہ خود اپنی توجہ کھو دے یا محنت چھوڑ دے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے احمد شہزاد اور عمر اکمل کے کیریئر ختم کرنے سے متعلق الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی کا کیریئر ختم کرنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں، میں نے صرف پی سی بی کو یہ مشورہ دیا تھا کہ دونوں کھلاڑی پہلے اپنی فارم بحال کرنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں