سعودی عرب میں الیکٹرک آف روڈریسنگ سیریز کا آغاز

ریاض (سپورٹس نیوز) سعودی شہر قدیہ میں ایکسٹریم ای الیکٹرک آف روڈ ریسنگ سیریز کے رانڈ ڈیزرٹ ایکس پری کا پہلا مقابلہ منعقد ہوا۔یہ ایونٹ سعودی آٹوموبائل اینڈ موٹر سائیکل فیڈریشن کے زیر اہتمام، وزارتِ کھیل کی نگرانی اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور قدیہ سٹی کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔پہلی ریس میں کرسٹوفرسن موٹر اسپورٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی، سویڈن کے جوہان کرسٹوفرسن اور میکائیلا اہلِن کوٹولنسکی نے فتح حاصل کی۔ ہینسن موٹر اسپورٹ ٹیم کے ناروے کے اولے کرسچن ویبی اور ہیڈا ہوساس دوسرے نمبر پر رہے جبکہ انہی کی ٹیم کے ساتھی، ناروے کے آندریاس بیکروڈ اور برطانیہ کی کیٹی مننگز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں