16

ٹیم سے جھگڑا ہوا تو کھانے میں نیند کی گولیاں ملا کر کھلا دی تھیں

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان کی معروف ماڈل، اداکارہ و میزبان فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیم والوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تو انہیں کھانے میں نیند کی گولیاں ملا کر کھلادی تھیں۔حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے نجی زندگی، کیریئر سمیت مختلف امور پر بات چیت کی اور دلچسپ قصے بھی سنائے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک مرتبہ سیٹ پر ٹیم سے جھگڑا ہوگیا تھا تو پائے پکائے اور اس میں گولیاں ملا کر ٹیم والوں کو کھلا دی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ میں شو کر رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں