پاکستانی فائٹر شہاب علی نے تاریخ رقم کر دی

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستانی فائٹرز نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی دکھا کر دنیا بھر میں نام روشن کر دیا۔پاکستانی فائٹرز نے بہترین پرفارمنس دکھاتے ہوئے کئی عالمی چیمپئنز کو شکست دی، لائٹ ویٹ کیٹیگری میں شہاب علی نے یوکرین، زیمبیا اور تاجکستان کے چیمپئن فائٹرز کو شکست دی۔شہاب علی کو فائٹر آف دی ٹورنامنٹ کا نام دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں