فٹبال میچ کے بعد فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

مونٹگمری(سپورٹس نیوز) امریکا میں ایک اور فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ریاست الاباما کے شہر منٹگمری میں فٹبال میچ کے بعد ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں ایک 43 سالہ خاتون اور 17 سالہ لڑکا شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شہر کے نائٹ لائف ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔ واقعہ اس وقت شروع ہوا جب دو جامعات کی فٹبال ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد تکرار جھگڑے میں بدل گئی، جس کے فوراً بعد متعدد افراد نے ہتھیار نکال کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔پولیس چیف نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہجوم میں کسی ایک شخص کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں