لڑکیاں مجبور ہوکر تھیٹر میں ڈانس کرتی ہیں، نسیم وکی

لاہور (شوبز نیوز) تھیٹر اداکار و کامیڈین نسیم وکی نے کہا ہے کہ زیادہ تر تھیٹر ڈراموں میں ڈانس کرنے لڑکیاں مجبوری کے تحت ڈانس کرتی ہیں جب کہ زیادہ تر ڈانسر لڑکے بھی مجبوری میں ناچ رہے ہوتے ہیں۔نسیم وکی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے تھیٹر و اسٹیج ڈراموں کی رنگینیوں اور مسائل پر کھل کر بات کی۔انہوں نے دعوی کیا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے تھیٹر ڈراموں میں ڈانس پر پابندی کے بعد انہیں 80 لاکھ روپے تک کا نقصان ہوا، انہوں نے 7 ماہ میں اپنے پیسے گنوائے، وہ اپنے بینک اکاونٹ کی تفصیلات دکھا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کسی چیز پر پابندی لگاتی ہے تو اس پابندی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کا حل بھی بتایا کرے، حکومتی افسران صرف کسی کے کہنے پر پابندیاں نہ لگائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں