پاکستانی ڈیزائنر حسین ریہر کا پیرس فیشن ویک میں شاندار ڈیبیو

پیرس (شوبز نیوز) پاکستانی فیشن انڈسٹری کے لیے ایک اور فخر کا لمحہ سامنے آیا ہے، جب معروف ڈیزائنر حسین ریہر نے پیرس فیشن ویک میں اپنی نئی کلیکشن پیش کرتے ہوئے شاندار ڈیبیو کیا۔حال ہی میں فیشن ڈیزائنر حسین ریہر نے اپنے برانڈ کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر شاندار کامیابی حاصل کی، جب انہوں نے پیرس میں اپنی نئی کلیکشن جیون اسپرنگ-سمر 2026 پیش کی۔نفیس دستکاری اور جدید انداز کے لیے مشہور حسین ریہر کا پیرس فیشن ویک میں شامل ہونا ان کے فنی سفر کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔برانڈ کے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر شو کی تصاویر اور رن وے کی جھلکیاں شیئر کی گئیں، کیپشن میں لکھا گیا کہ جیون نے پیرس میں پہلا شو پیش کیا، اسپرنگ-سمر 2026کی کلیکشن کاریگری، نفاست اور جدید انداز کا خوبصورت امتزاج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں