پاکستانی میوزک بینڈ نے بھارتیوں کے دل جیت لئے

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی بینڈ نے کراچی میں کنسرٹ کے دوران بھارت کے آنجہانی گلوکار زوبین گارگ کو خراج تحیسن پیش کرکے بھارتیوں کے دل جیت لئے ۔ انسٹاگرام اکائونٹ پر بینڈ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زوبین گارگ آپ ہمیشہ ہماری پلے لسٹ کا حصہ رہیں گے، کراچی سے محبت کا پیغام قبول کریں۔پاکستانی بینڈ کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہی بھارتی خوش ہوگئے اور سوشل میڈیا پر بینڈ کا شکریہ ادا کرتے نظر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں