جڑانوالہ میں اتائی انسانی جانوں سے کھیلنے لگے

جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ کریانہ ایسوسی ایشن غلہ منڈی کے جنرل سیکرٹری میاں وقاص خالد نے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں پرکشش سیٹ پر تعینات ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مبینہ طور پراتائیوں کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے اتائی گلی محلوں بازاروں میں بلا خوف و خطر اپنا غیر قانونی دھندہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور عوام الناس کو جان لیوا امراض میں مبتلا کر رہے ہیں آئے روز پرائیویٹ ہسپتالوں میں دوران آپریشن خواتین کی ہلاکتیں معمول بن چکی ہے جبکہ اتائیوں کے کلینکس پر مبینہ غلط انجکشن لگنے کے واقعات میں بچوں کی ہلاکتوں کے واقعات رونما ہونے کے باوجود خواب غفلت میں رہنے والے محکمہ صحت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی میڈیا میںاتائیوں کے ہاتھوں ہلاکت کی خبر نشر ہونے پر مذکورہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کاغذی کارروائیوں میں افسران بالا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی خاطر کلینک سیل کرکے سب اچھا کی رپورٹ پیش کرتا ہے جبکہ مبینہ طور پر نذرانہ کے عوض اتائیوں کیخلاف اشتغاثہ دینے کی بجائے دوبارہ کلینکس کھولنے کی اجازت دیدی جا تی ہے محکمہ صحت کی جانب سے مبینہ طور پر اتائیت کو فر وغ دینے پر عوامی سماجی حلقوں میں شدید تحفظات پا ئے جا رہے ہیں،جنرل سیکرٹری میاں وقاص خالد کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کافی عرصہ سے پرکشش سیٹ پر تعینات ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں