ٹرمپ کا امن معاہدہ دھوکہ کے سوا کچھ نہیں ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ اور حارث علی وڑائچ نے کہاہے کہ ٹرمپ کا امن معاہدہ ا مت مسلمہ اور اہل غزہ سے دھوکہ کے سوا کچھ نہیں ہے ۔اسرائیل عالمی دہشتگرد ہے ۔ قوم گریٹر اسرائیل منصوبے کو تسلیم والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی ۔ انسانی ہمدردی کیلئے جانیوالے قافلہ پر حملہ سے اسر ا ئیل کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوا ہے۔ غزہ میں نسل کشی اور عمارتوں کو کھنڈرات میں تبدیل کرکے وہاں اپنی بلند عمار تیں بنانے کے خواب دیکھنے والے اسرائیلی کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔ عالمی دنیا کا ضمیر سو رہا ہے لیکن غزہ کے عوام نے بڑی جرات سے اسرائیلی درندگی دہشتگردی کا مقابلہ کرکے اس کے مستقبل کے خواب چکنا چور کئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں