قومی کھلاڑی نور زمان کی کوارٹر فائنل میں انٹری

نیویارک(سپورٹس نیوز) اوپن سکواش کلاس میں پاکستان کے نور زمان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔پاکستان کے نوجوان کھلاڑی پہلی مرتبہ پی ایس اے برانز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں، رانڈ آف 16 میں نور زمان نے عالمی نمبر 20 اور ففتھ سیڈ فرانس کے گریگوئر مارشے کو 2-3 سے ہرایا۔فرانسیسی پلیئر کے خلاف نور کی جیت کا سکور 5-11، 5-11، 6-11، 11-9 اور 10-12 رہا، نور زمان اور گریگوئر کے درمیان مقابلہ 75 منٹس تک جاری رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں