خواتین کا عالمی کپ باسکٹ بال جرمنی میں منعقد ہو گا

برن (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریشن (ایف آئی بی اے )نے خواتین کے عالمی کپ باسکٹ بال 2026 کے کوالیفائنگ ٹورنامنٹس کے لئے گروپس کا اعلان کر دیا۔ شنہواکے مطابق یہ ٹورنامنٹس 11 سے 17 مارچ 2026 کے دوران چار مختلف شہروں میں منعقد ہوں گے۔ورلڈ کپ کی میزبانی جرمنی کے شہر برلن میں 4 سے 13 ستمبر 2026 کے دوران کی جائے گی، جہاں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کیلئے پنجہ آزمائی کریں گی۔امریکہ، چین،سپین اور دیگر بڑی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔دفاعی چیمپئن امریکہ کو سان خوآن، پیورٹو ریکو میں ہونیوالے گروپ میں سپین اور اٹلی جیسے مضبوط حریفوں کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب گزشتہ ایڈیشن کی رنر اپ چین اپنی میزبانی میں ووہان میں بیلجیم اور برازیل کے خلاف کھیلے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں