ہمیشہ اچھے ہدایت کاروں کیساتھ کام کرنیکا موقع ملا’ جویریہ عباسی

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی پر ہونے والی تنقید پر کھل کر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام بھی شادی کی تلقین کرتا ہے اور یہ ہر انسان کے لیے ضروری ہے کیونکہ زندگی میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب اسے ساتھی کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔جویریہ عباسی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران اپنی پیشہ ورانہ زندگی اور ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ہدایتکاروں کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور انہیں ہمیشہ اچھے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔جویریہ عباسی نے بتایا کہ وہ کبھی خود سے سین کرنے کی تجویز نہیں دیتیں بلکہ ہدایتکار سے ہی رہنمائی لیتی ہیں کہ کس انداز میں اداکاری کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں یاسر نواز، کاظم پاشا، مصدق ملک سمیت جتنے بھی ہدایتکار ملے، سب سے انہیں کچھ نہ کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔اپنی دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے جویریہ عباسی نے کہا کہ لوگوں نے ان کی شادی پر تنقید کی کہ اس عمر میں شادی کیوں کی، مگر ان کے مطابق زندگی میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب انسان کو ساتھی کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں