سرگودہا ( بیورو چیف) صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی خواجہ عمران نذیر نے سرگودہا میں مریم نواز ہیلتھ کلینک چک نمبر 88 جنوبی اور “کلینک آن ویلز” چک نمبر 47 شمالی کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے دونوں مراکز صحت میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور مریضوں کو دی جانے والی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک کے عملے سے ملاقات کی اور ان کی تنخواہوں کی ادائیگی سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ہیلتھ کلینکس میں تعینات عملے کی بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ وہ دلجمعی کیساتھ عوام کی خدمت جاری رکھ سکیں۔




