چنیوٹ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پرضلع چنیوٹ میں زیادہ گندم اگا مہم کے تحت محکمہ زراعت توسیع کے افسران اور فیلڈ اسسٹنٹس دیہاتوں میں میں کسانوں کی دہلیز پرجاکرکاشتکاروں کو گندم کی کاشت کے حوالے سے آگاہی دے رہے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر محمد شہباز نے کسانوں کوزیادہ سے زیادہ رقبہ پر گندم کی فصل کی کاشت پر زور دیا۔انہوں نے حکومت پنجاب کی طرف سے کسان کارڈ کے ذریعے بیج اور کھادوں پر سبسڈی بارے بھی بتایا۔کسانوں میں انسداد سموگ کے حوالے سے آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔




