سپورٹس جرنلسٹس کیساتھ صحافیوں کو بھی ممبر شپ دینگے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس میونسپل لائبریری پکچر گیلری میں منعقد ہوا جسکی صدارت پیٹرن ان چیف مقبول لودھی نے کی اجلاس کا باقاعدہ آغاز حمد و نعت سے ہوا جس میں صدر میاں بشیر اعجاز نے اجلاس میں تمام شرکا کا تعارف کرایا اور ایسوسی ایشن کے اغراض و مقا صد کی تفصیل بیان کی اور کہا کہ فیصل آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کو از سر نو فعال کیا گیا ہے اور اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ فیصل آباد میں نہ صرف تمام کھیلوں کے فروغ میں بڑھ چڑھ کر کام کیا جائے گا بلکہ سپورٹس جرنلسٹس کے حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے گا انہوں نے بتایا کہ متفقہ طور پر طے پایا گیا کہ جن کھلاڑیوں نے اپنی محنت سے فیصل آباد اور پاکستان کا نام روشن کیا انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا جس کیلئے ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے ایک بڑے ایونٹ کا اہتمام کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ماضی میں بھی فیصل آباد کے کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں عالمی ریکارڈ قائم کئے اجلاس میں پیٹرن ان چیف مقبول لودھی نے بھی ایسوسی ایشن کو مزید فعال کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اس یونین کو مضبوط اور مربوط بنانے میں ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا اور نہ صرف کھیلوں کا فروغ ممکن بنایا جائے گا بلکہ سپورٹس جرنلسٹس کے حقوق پر بھی کام کیا جائے گا آخر میں سیکرٹری احمد سردار نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ ایسوسی ایشن کو ازسر نو فعال کردیا گیا ہے اور بے لوث خدمات انجام دینے والے جرنلسٹس کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں