فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی و سطی پنجاب شعبہ خواتین کی ڈپٹی سیکرٹر ی جنر ل و سابق ایم پی اے نورالنسا ملک نے کہاکہ استاد وہ عظیم ہستی ہے جسکی بدولت ایک باشعور اور تعلیم یافتہ معاشرہ وجود میں آتا ہے کسی بھی ملک یا معاشر ے کی اعلی تربیت اور کردار سازی میں اساتذہ کا کلیدی رول ہوتا ہے۔ خواتین اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے،ٹیچر ایک مسلمہ حقیقت ہے ،کوئی بھی معاشرہ اور ملک اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک کے وہ اپنی قوم کے اساتذہ کو اعلی مقام نہ دے سکے،جو قومیں اساتذہ اور اپنے والدین کا ادب واحترام کرتی ہیں وہی کامیابی کی معراج تک پہنچتی ہیں ۔




