سموگ کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ چنیوٹ نے سموگ کے انسداد کے لئے جامع اور مربوط اقدامات تیز کردیئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر صفی اللہ گوندل کی زیرصدارت انسداد سموگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والیاینٹوں کے بھٹوں کی تعمیرات مسمار کرنیکا حکم دیااور اسسٹنٹ کمشنرز ، محکمہ ماحولیات کوفی الفور مشترکہ ایکشن کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ دن کیساتھ ساتھ رات کیاوقات میں بھی بھٹوں کی انسپکشن کی جائے ا و ر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھٹے سیل،مالکان کو بھاری جرمانہ کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سموگ کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انوائرمنٹ انسپکٹرز فیلڈ میں ایکشن لیتے نظر آنے چاہیں۔ کارکردگی مسلسل مانیٹر ہوگی ۔ ا نہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ماحول دوست اقدامات یقینی بنانا ترجیح ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ڈاکٹر حنا ،اسسٹنٹ کمشنرز اشفاق رسول،ڈاکٹر محمد انس سعید،سعدیہ جمال اور انسپکٹرز تحفظ ماحول بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں