کمالیہ(نامہ نگار)رجانہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے جسکے باعث شہریوں اور خاص طور پر بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ مختلف علاقوں میں آوارہ کتے گلیوں اور بازاروں میں آزادانہ گھومتے نظر آتے ہیں، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار انتظامیہ کو شکایات درج کرائی جا چکی ہیں مگر تاحال کوئی مثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ شہریوں نے میونسپل کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم شروع کی جائے ۔




