سیلاب کے باعث مہنگائی بڑھنے لگی

اسلام آباد (بیوروچیف) عالمی بینک نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر رپورٹ جاری کر دی جس میں حالیہ سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرحِ نمو 2.6فیصد تک محدود رہنے کا تخمینہ ہے جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی ترقی کا ہدف 4.2فیصد مقرر کر رکھا ہے، اگلے مالی سال پاکستان 3.4 فیصد کی شرح سے ترقی کریگا۔عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں حالیہ سیلاب کے بعد معاشی بحالی میں سست روی کا خدشہ ہے، سیلابی نقصانات سے مالی سال 26-2025 میں حقیقی جی ڈی پی گروتھ 2.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 7فیصد سے تجاوز کر سکتی ہے۔ رپور ٹ کے مطابق پنجا ب میں زرعی پیداوار میں 10 فیصد کمی، چاول، گنا، کپاس، گندم اور مکئی کی فصل متاثر ہوئی، خوراک کی ترسیل متاثر،مالیاتی خسارہ 5.5فیصد تک بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں