قومی کھلاڑی نور زمان کو کوارٹر فائنل میں شکست

نیویارک(سپورٹس نیوز) پاکستان کے عالمی انڈر 23 چیمپئن نور زمان امریکا میں جاری اوپن سکواش کلاسک 2025 چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں ہمت ہار گئے۔ نیویارک میں کھیلے جانے والے 74ہزار ڈالر انعامی رقم کے ٹورنامنٹ میں نور زمان کی فتوحات کا سلسلہ رک گیا۔کوارٹر فائنل میں نور زمان سیڈ4 اور عالمی نمبر15 میکسیکو کے لیونل کاردیناس سے سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے ہار گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں